Sunday, September 1, 2019

A message to Tariq Jameel Sahab

A message to Tariq Jamil Sahab        

کسی عرب ملک کے پوش علاقے کی مسجد کے خطیب صاحب نے منبر پر چڑھ کر "کفایت شعاری، صبر اور پرہیزگاری" پر تقریر شروع ہی کی تھی کہ ایک خاکروب نے کھڑے ہو خطیب کی بات کاٹتے ہوئے کہا:

حضور والا: آپ ایک پر تعیش کار میں بیٹھ کر مسجد میں تشریف لائے ہیں۔ آپ نے نفیس ترین کپڑے کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، آپ کے لگائے ہوئے قیمتی عطر سے پوری مسجد مہک رہی ہے۔ آپ کے ہاتھ میں چار چار انگوٹھیاں نظر آ رہی ہیں اور شاید آپ کی ایک انگوٹھی کی قیمت میری تینخواہ سے بھی زیادہ ہوگی۔ آپ نے آئی فون کا آخری ماڈل اٹھا رکھا ہے۔ آپ ہر سال اپنے زہد و تقوی میں اضافہ کیلیئے حج اور عمرے پر تشریف لیجاتے ہیں۔

جناب والا: کسی روز ٹین کی چھت سے بنے میرے گھر پر تشریف لائیے، اور ایک رات کیلیئے ایئر کنڈیشن کے بغیر سو کر دیکھیئے، اور دیکھیئے کہ کیسے صبح سویرے فجر سے پہلے جاگ کر، شدت کی اس گرمی میں سڑک پر جھاڑو دینے کیلیئے ایسی حالت میں جانا پڑتا ہے کہ آپ نے روزہ بھی رکھا ہوا ہو۔ تب جا کر آپ کو پتہ چلے گا کہ صبر کے اصلی کیا معنی ہیں۔

میں یہ والا کام پورا مہینہ کرتا ہوں تب کہیں جا کر اتنی سی تنخواہ ملتی ہے جس سے آپ کا لگایا ہوا یہ عطر بھی شاید ہی مل پائے۔

محترم شیخ صاحب: ناراضگی معاف: ہمیں صبر اور شکر کے معنی جاننے کی بالکل ضرورت نہیں کہ یہ تو ہمارا اور ہمارے گھر کا پرانا ساتھی ہے۔

ہمیں تو آپ علماء کے دکھاوے اور اور امیروں کے ظلم کے بارے میں بتائیے۔

ہمیں تو دولت کی غیر مساویانہ تقسیم سے سماج میں پل رہی بے روزگاری کے عفریت کے بارے میں بتائیے جو ٹائم بم کی طرح پھٹنے کو تیار ہو رہا ہے۔

ہمیں تو مظلوموں کو کیسے انصاف ملے اور بھوکوں کے بارے میں بنتی کسی پالیسی سے آگاہ کیجیئے۔

ہمیں عوامی دولت کو ہڑپ کرنے والے بدعنوان حکمرانوں اور ان سے عوام کو اپنا مال واپس کیسے ملے گا کے بارے میں بتائیے۔

ہمیں تو دولت کی تقسیم مساویانہ ہوجائے، حقداروں کو حق پہنچ جائے، اور انصاف کیسے سب کیلیئے ملنا آسان ہو کے بارے میں بتائیے۔

ہمیں مناصب کی بندر بانٹ اور اقرباء پروری کے بارے میں کچھ بتائیے۔

ہمیں یہ بتائیے کہ حق داروں کو حق کب اور بکیسے مل پائے گا۔

اگر آپ یہ سب کچھ نہیں بتا سکتے تو ہمیں آپ کے خطاب کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ کا تو اپنا تال میل آپ سے گفتگو سے نہیں مل رہا۔

Tuesday, August 27, 2019

Prayer

                     A prayer

Place a clothe on the deep wound,
And fight away the dismal pain.
Be not afraid of the hungry hound,
Your struggles are not in vain.

Me and you; we share the same sky,
Yet it feels miles apart.
Over you; the vultures fly,
And the nightingale consoles my aching heart.

You are stronger than stones and rocks and boulders,
Your faith is steady, like a lotus sprouting.
Your children heave huge burdens on their tiny shoulders,
Your silence so palpable, it's louder than a thousand men shouting.

The darkness will lift, you are constantly in our prayer,
Do not lose hope, for the dawn is near.


Saturday, August 24, 2019

Kashmir Issue (Complete)


                      Kashmir Issue

Kashmir Issue, the determining bone of contention between Pakistan and India for the last seven decades,  is the cause of three wars and other numerous skirmishes.

An assessment of the issue is discussed below which hitherto prohibited its viable solution.

A bird eye view to the early history of kashmir will unviel its succession through six critical phases.

ORIGIN: Phase-1

The findings from the 12th century text 'Rajatarangini' depicts a story of the drainage of a 'lake' to which Brahamins were invited for settlements.

The story takes a turn in the 13th and 14th century where the leaders of the 'lake' and its most population accepted the religion of Islam.

The area then was rule by Pashtun Durrani Empire till the conquests of Sikhs. The Sikhs then were defeated by the British. The lake-Kashmir were then transfered and sold again to the sikhs codified in treaties of Lahore and Amritsar respectively. The region in the aftermath were declared as princely state which was ruled by Mahrajas till 1947.

Phase 2: Controversial Stance of Mahraja

At the time of independece this historical dictatorship gave way to the main issue.
The Mahraja Hari Singh offical statements asserted independence but the covert machinations of ethnic cleansing of Muslims and his visits to Delhi aroused the expected suspicions, a tilt towards Hindu India which is to a large extent endorsed by the removal of his advisior which advocated independence.

The fear of ethic cleansing and imprisonment under the Hindu India led to the rebillion which in someways was assisted by the Tribal people due their regional contiguity and natural affiliation towards the Kashmiri people, as they were their brothers in faith.

Phase 3: Blackmailing by Lord Mountbatten

The fear of losing his power compelled the Mahraja to visit Delhi for help to supress the rebillion. Lord Moutbatten ,in response ,showed disdain unless the pricely state acceded to the Union of India first. The Mahraja thereby signed the Instrument of Accession without the general will of the Kashmiri people slutifing the doctrine of 3rd June Plan.

Phase 4: Attempts at Solution :
1. UN Mediation:
2. Sir Owen Dixon Plan:
3. President Musharraf Doctrine:

1.UN Mediation:

The UNSC Resolution 47 was passed by UNSC under Chapter VI of UN Charter.
   
The Resolution recommended a
three-step process for the resolution of the dispute.
In the first step, Pakistan was asked to withdraw all its nationals that entered Kashmir for the sake of fighting.
In the second step, India was asked to progressively reduce its forces to the minimum level required for law and order. In the third step, India was asked to appoint a plebiscite administrator nominated by the United Nations who would conduct a free and impartial plebiscite.

The resolution also called for measures be taken for return of refugees, for the release of political prisoners and for political freedom.

The resolution was approved by nine votes against none. The Soviet Union and Ukraine abstained.

Both India and Pakistan raised objections to the Resolution 47.

India objected first of all that the resolution placed India and Pakistan on an equal footing, ignoring the complaint of Pakistani aggression and Kashmir's legal accession to India.

Secondly, it objected to the absence of allowance for it to retain troops in the state for its defence. It also felt the requirement of a coalition government would put Sheikh Abdullah, then Prime Minister of Kashmir, in an impossible position. It said that the powers conferred on the Plebiscite Administrator were far too wide and undermined the state's sovereignty. It felt that provision for the return of all refugees was unrealistic.

Finally, India wanted Pakistan to be excluded from the conduct of the plebiscite.

Pakistan objected to the retention of the Indian forces in Kashmir, even at the minimum level allowed by the resolution. It wanted an equal representation in the government of the state for the Muslim Conference, the dominant party of the Pakistani-held Kashmir.The Pakistani government circles felt that the Security Council deliberations had been favourable to Pakistan but the final proposals were modified by the United States and Britain to "mollify" India. Britain came in for particular criticism.

Both the sides however welcomed the UN Commission and agreed to work with it.

2. Sir Owen Dixon Plan:

         In 1950,Sir Owen Dixon, an eminent jurist from Australia, was appointed by the Security Council as the UN Representative on Kashmir.

From July 20 to 24, he held a conference of the Prime ministers of India and Pakistan, J Nehru and LiyaqatAli Khan, and formulated three plans for placing the entire State of Jammu and Kashmir under one administration. The single administration would alternatively be composed of a coalition of an Indian-sponsored regime, the "Azad Kashmir Movement" and of "trusted persons outside politics" or of the United Nations representatives.

As a second step, demilitarization of Kashmir would begin on both sides of the ceasefire line, Pakistan first.

And as a third step, a plebiscite would be held to decide whether Kashmir would join India or Pakistan.

Initially, both the parties agreed and then backed out.

3. President Musharraf Doctrine:

In 2006 General Musharraf   who believed both Pakistan and India would have to retreat from positions held since 1948 come up with four point formula. This four-point solution to Kashmir issue which includes demilitarization and “self-governance with joint supervision mechanism”.

The four-point formula of Musharraf  included
a) Kashmir should have the same borders but free movement   across the region be allowed for people on both side of LoC;

b)There should be  self-governance or autonomy but not independence

c)Region should be demilitarized i-e  phased wised withdrawal  of troops from the region.

d ) A mechanism should be devised  jointly so that the road map for Kashmir is implemented smoothly.

Friday, August 16, 2019

Ghazwa_e_Hind Ka Fasaana


چونکہ غزوہ ہند کا جوش آج کل ٹھاٹیں مار رہا ہے لہذا یہ نشر مکرر پیش خدمت 

!غزوہ ہند کا فسانہ
 تحریر: قاری حنیف ڈار

غزوہ ہند والی روایت سند کے لحاظ سے بھی کمزور ہے اور متن کے لحاظ سے غریب  سمجھ لیں بلکہ عجیب و غریب ـ اگر تو یہ امت کا معاملہ تھا تو ہمیں یہ بات رسول اللہ ﷺ کو بتانی چاہئے تھی اور بر سر منبر جمعے کے خطبے میں بتانی چاہئے تھی یا صحابہ کے مجمع عام میں اور اس کا راوی ایک نہیں درجنوں تو ضرور ہی ہونے چاہئئے تھے ،یہ ثوبانؓ کا ذاتی معاملہ نہیں تھا کہ ان کے کان میں بتا دیا جاتا کہ آپ کی بکری کو اس دفعہ میمنا ہو گا ،، پھر غزوہ ہمیشہ اس جنگ کو کہا جاتا تھا جس کی قیادت رسول اللہ ﷺ نے فرمائی ہو جبکہ جو لشکر ترتیب دے کر بھیجا گیا ہو اس کو سریہ کہا جاتا تھا ،، یہ ھند میں کس نبی کی قیادت میں غزوہ ہو گا ؟  پھر ھند پر باہرسے امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے لشکر نے 44 ھجری میں  یلغار کی تھی ،، مگر اس کو اس کا مصداق اس لئے نہیں سمجھتے کہ ابوھریرہؓ کی روایت میں یہاں سے مسلمان فارغ ھو کر واپس پہنچیں گے تو عیسی علیہ السلام کا نزول ہو چکا ہو گا اور وہ ادھر شام ان کے لشکر کے ساتھ جا ملیں گے ،، دوسری جانب عیسی علیہ السلام کے نزول اور دجال کے خروج کا وقت فتح قسطنطنیہ بخاری شریف میں بیان کیا گیا ہے ، تیسری جو منظر کشی کی گئ ہے کہ غلاموں اور لونڈیوں کو زنجیریں پہنا کر لایا جائے گا تو وہ اب ناممکن ہے البتہ فتح قسطنطنیہ کے زمانے میں ہی ممکن تھا نیز حضرت ابوھریرہؓ نے رسول اللہ سے فرمایا کہ میں جب عیسی علیہ السلام سے ملونگا تو ان کو بتاؤں گا کہ مجھے آپ کی صحبت ملی ہے جس پر رسول اللہ ﷺ کھکھلا کر ہنس دیئے اور فرمایا کہ ھیہات ھیہات ـ پھر محمد بن قاسم  بھی غزوہ ھند کر گیا ہے اور محمود غزنوی بھی  ۱۷ کر گیا ہے ،غوری بھی کر گیا ہے ،شیر شاہ سوری کر گیا ہے احمد شاہ ابدالی  اور پتہ نہیں کون کون آ کر اس کو تاراج کرتا رہا ہے لونڈیاں اور غلام بناتا رہا ہے ، آخر وہ اس نام نہاد بشارت کے مصداق کیوں نہ ہوئے جبکہ وہ ہم سے زیادہ متقی تھے ؟ پھر ہماری انڈیا سے لڑائی تو خانہ جنگی شمار ہوتی ہے کیونکہ ہم کوئی باھر سے ھند پر تو حملہ آور نہیں ہوئے ، ہم بھی ھند میں بھی رہتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے زمانے کا ہند تو پاکستان اور بنگلہ دیش بھوٹان اور نیپال حتی کہ برما تک شمار ہوتا تھا ،، پاکستان کو نکال کر صرف انڈیا کا نام ہند تو رسول اللہ ﷺ نے نہیں رکھا تھا ،،
دین کو لوگوں نے الف لیلی کی داستان سمجھ لیا ہے ، جس کا نام دین ہے اس کو پہنچانا محمد رسول اللہ ﷺ کا فرضِ منصبی تھا ، وہ کبھی بھی کسی ایک بندے پر منحصر نہیں ہو سکتا ، جیسا کہ قرآن کے معاملے میں کوئی قریب ترین صحابیؓ بھی نہیں کہہ سکتا کہ رسول اللہ ﷺ نے کوئی آیت اس کے کان میں بیان کر کے چھوڑ دی ہو بلکہ ہمیشہ اس کو لکھوایا ، اور بار بار نمازوں میں اس کو پڑھا ، دوسروں کے کاپی کرنے کا اہتمام کیا یہانتک کہ آج قرآن کا کوئی ایک راوی نہیں پوری امت راوی ہے ، اسی طرح قرآن کے عملی پہلو کا بھی اہتمام فرمایا اور اپنے عمل سے اس کو سنت بنا کر چھوڑا اور یہ سنت بھی عملی طور پر پوری امت لے کر چلی ـ اگر دین لوگوں تک پہنچا کر رب کے حضور حاضر ہونا ہے تو یہ یقینی بنانا بھی ضروری ھے کہ وہ پہنچا یا نہیں پہنچا ؟ میدانِ عرفات میں جو گواہی لی گئ تھی،الا ھل بلغت ؟ کیا میں نے دین پہنچا دیا ؟ قالو بلی، قد بلغت الرسالہ و ادیت الامانہ ونصحت الامہ و کشفت الغمہ ،، اس کے ساتھ ہی آیات نازل ہوئیں الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام دینا ، آج تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا گیا ہے اور تم پر نعمت کا اتمام کر دیا گیا ہے اور اسلام کو تمہارے لئے بطور نظامِ حیات پسند کر لیا گیا ہے ـ کوئی کہہ سکتا ہے کہ ابھی تو آدھے سے زیادہ دین گم تھا جو بعد میں اونٹ سواروں نے صحراؤں اور قصبوں دیہاتوں سے جا کر دریافت کیا جس کی تصدیق کرنے کو نبوت موجود نہیں تھی پھر بھی وہ دین تھا اور اس طرح دین تھا کہ نہ صرف نبوی دور کے احکامات کو منسوخ و معطل کر سکتا تھا بلکہ خود قرآن میں بھی کمی بیشی کر سکتا تھا ؟   رسول اللہ ﷺ نے جو گواہی لی اور صحابہؓ نے جو گواہی دی اور اللہ پاک نے جو ان دونوں گواہیوں کی تصدیق فرما دی اس کے بعد بھی دین وکی لیکس کی طرح ٹکڑوں میں دریافت ہوتا رہا ؟ کیا یہ ممکن تھا  کہ ثوبان سے ایک بات دین کی کر دی اور ثوبان گھر پہنچ کر فوت ہو گئے تو ان کے ساتھ ہی دین کا وہ حصہ بھی فوت ہو گیا کیونکہ اس کا کوئی دوسرا شاہد ہی نہیں ؟،، یا ابوھریرہؓ سے جنگل میں کسی دیوار کے پیچھے بیٹھ کر فرما دی ، کوئی تیسرا گواہ نہیں ،ابوھریرہؓ کو خدانخواستہ جنگل میں موت آ لیتی تو دین کا وہ حصہ بھی ان کے ساتھ شھید ہو جاتا ،، دین اگر ھر صحابیؓ سے کی گئ بات کا نام ہوتا تو سب سے زیادہ روایتیں ابوبکر صدیقؓ بیان کرتے جن کے ساتھ 62 سال کا ساتھ تھا ، انہوں نے ٹوٹل ۳۰ باتیں بیان فرمائیں اور وہ بھی اس وقت جب کوئی مسئلہ درپیش ھوا تو رسول اللہ ﷺ کا ریفرنس دے کر اس کو عمل کی شکل دے دی ، دورہ حدیث نہیں کروایا ،، احادیث کو رواج دینے کے لئے مدراس نہیں بنائے گئے نہ ہی ان کو جمع کرنے کا حکم دیا گیا ، اس لئے کہ یہ روایتیں مختلف لوگوں کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی ذاتی باتیں تھیں جو ہر زندہ انسان اپنے دوست و احباب سے ان کے مزاج کے مطابق کرتا ھے اور ان کے ذاتی مسائل یا کسی نفسیاتی مسئلے کا حل بیان کرتا ہے ، کیا رسول اللہ ﷺ نے ابوبکر صدیقؓ سے ساری زندگی بس تیس جملے ہی بولے تھے ، عمر فاروق سے بس ۷۰ باتیں ہی کی تھیں ؟ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اپنی سالوں کی بات چیت اور گفتگو 
 کو دین بنا کر کیوں پیش نہیں کیا ؟ اس لئے کہ وہ دین اور اس کی فارمیشن کو بخوبی جانتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ کی ذاتی گفتگو الگ چیز ہے اور بطور دین آپ کا فرمان ایک الگ چیز ہے [ ایک چیز ہے ملکی قانون، جو پورے ملک کے لئے ہے  اس کے بارے میں پرویز مشرف  سال میں ایک دو آرڈی نینس نکالتا تھا ، مگر گفتگو تو وہ دن رات کرتا رہتا تھا ، اپنے ڈرائیور سے بھی، اپنے گارڈ سے بھی اپنی بیوی اور دوست و احباب سے بھی کیا وہ ساری گفتگو قانون بن گئ ہے اور کیا اس کو تمام عوام پر لاگو کیا جا سکتا ہے ؟ قانون یعنی دین بننے کا ایک پروسیجر ہے اس پروسیجر سے گزرے بغیر وزیر اعظم کا اٹھایا گیا کوئی قدم بھی قانون نہیں کہلا سکتا ،یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے،] دین وہی ھے جس کو بطور دین مجع عام میں بیان کیا گیا ، اورامت کو مخاطب بنا کر اس کی ذمہ داری بنا کر بیان کیا گیا کہ تمہیں کیا کرنا ہو گا ِ  باقی سب دستی بم ہیں جو امت کا تراہ نکالنے اور اپنے درجات بلند کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ـ

Sunday, August 11, 2019

با ادب با نصیب

با ادب با نصیب

اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5
 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی
کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں؟
سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں؟ سب نے کہا بہت برے
پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے
ٹیچر پھر ہنس دیئے
صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے؟
سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں؟
ٹیچر نے کہا ادب، مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری
استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ہے میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی
یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا
اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آوٹ کرو
جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے

Saturday, August 10, 2019

مریم نواز قتل منصوبہ

 مریم نواز قتل منصوبہ 

  RAW خفیہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی خفیہ ایجنسی
 نے مریم نواز کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 

یہ قتل مریم کے کسی بڑے سیاسی جلسے یا ریلی کے دوران کیا جانا تھا تاکہ الزام پاک فوج پر لگاکر پٹواریوں کو فوج سے لڑادیا جائے۔

یوں پاکستان خانہ جنگی کا شکار ہوجائے اور پاک فوج "مقبوضہ کشمیر" کو بھول کر اندرونی خانہ جنگی سے نمٹنے میں مصروف ہوجائے۔ پاک فوج کے اندرونی صورتحال میں مصروف ہوتے ہی بھارت باہر سے "آزاد کشمیر" پر حملہ آور ہوجائے۔

مریم نواز کی گرفتاری کے پیچھے اصل وجہ یہی ہے کہ انہیں خفیہ ایجنسیوں نے قتل ہونے سے بچایا ہے۔

اگر مریم قتل ہوجاتی تو نواز شریف بھی باہر آجاتا اور سیاسی صورتحال مکمل بدل جاتی، عالمی قوتین نوازشریف اور شہباز شریف کا ساتھ دیتیں یوں پاکستان مشکل حالات میں گھر جاتا، احتساب کا عمل بھی رک جاتا، کشمیر صورتحال بگڑ جاتی اور جاہل پٹواری جزبات  میں آکر بھارت سے لڑنے کے بجائے الٹا پاک فوج سے لڑتے ۔ اس صورتحال میں پاکستان کشمیر مسئلہ بھی بھول  RAW جاتا اور یوں بھارتی خفیہ ایجنسی
 کی چال کامیاب قرار ہوجاتی۔

مریم نواز اور ن لیگ کو حکومت کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ بروقت اقدام سے مریم کی جان بچ گئی۔


نوٹ : مریم گرفتاری پر ن لیگ کا خاموش رہنا لیکن بلاول زرداری کا RAW چیخنا چلانا بڑا معنی خیز ہے۔ یا تو اسے 
 کے پلان کا علم پہلے سے تھا یا پھر یہ انتہاء درجے کا "چ" ہے۔

Thursday, August 8, 2019

An Open Letter to Prime Minister Narendra Modi


An Open Letter to Prime Minister Narendra Modi


Image result for modi

Mr Modi,

We, Pakistanis are living in this era of 2019, to your discomfort we have managed to celebrate 72 years of independence. However, there is still a big fraction of living breathing humans who are still trapped in 1947. They are humans like you and every other Indian you claim to represent. They are Kashmiris.

The Kashmiris I am talking about seems to have been stuck in a time capsule which belongs to the horrors of 1947. These horrors are executed by no one else but your Indian Army. Generations of Muslims were destroyed in the migration from India to Pakistan, but till this date, countless generations of Kashmiris are still suffering at your hand. They are suffering at the hand of racial superiority idealized by you, they are suffering from the hunger and lust for power and land that you and your government possess Mr. Modi.

Mr. Modi, your government did not only scrap Article 370, but your government also scrapped the hope on which the Kashmiris fed themselves, you scrapped the oxygen out of the air they breathe and you scrapped the little hope they had for living freely one day as an independent nation. In case you’ve forgotten or dismissed the monstrosities of 1947, which have a striking resemblance to those which we see today in Kashmir, let me remind you. Let me remind you of all the Muslim men, women and kids who were tortured, killed and raped ruthlessly and with cold blood. Let me remind you of all those trains to Pakistan which were filled with blood and dead bodies of our ancestors. Let me remind you, Mr. Modi, that you have failed as a human, you have failed to project the secular image your government so lovingly claims to follow because of 72 years later Muslims in Kashmir are still tortured, blinded, killed and raped by the hands of Indian Army.

Let me inform you of a few Kashmiris whose blood is on your hands. Let me inform you, Tufail Mattoo who was 17 when he was hit by a teargas shell fired by police in the head. He was returning from his tuition classes. His killers still roam free even after 7 years of his death. Let me inform you of, Asifa Bano, an 8-year-old Muslim girl who was kidnapped and killed by Hindu nationalists and a senior Indian police officer. She was held captive in a temple for 4 days, she was strangulated, drugged and raped. Let me remind you of, Wamiq Farooq who was 13 and loved cricket but this love cost him his life. He was playing cricket when Indian forces decided to kill him. The murderers were granted bail by the Indian court.

For how long will you blindly feed your lust for power by killing innocent Muslims? For how long will you feed you political propagandas with Muslim lives? For how long will you remain to be this cold-blooded animal? 

Tuesday, August 6, 2019

کشمیر بن گیا فلسطین



کشمیر بن گیا فلسطین

بھارتی پارلیمنٹ نے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے منسوخ کردیا ہے , یہ ہے کیا آئیے آپ کو بتاتے ہیں

 دفعہ 370 ایک خصوصی دفعہ ہے جو ریاست جموں وکشمیر کو جداگانہ حیثیت دیتی ہے۔ یہ دفعہ جموں کشمیر کو اپنا آئین بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی آزادی دیتی ہے جب کہ زیادہ تر امور میں وفاقی آئین کے نفاذ کو جموں کشمیر میں ممنوع کرتی ہے۔ اس خصوصی دفعہ کے تحت دفاعی امور، مالیات، خارجہ امور وغیرہ کو چھوڑ کر کسی اور معاملے میں متحدہ مرکزی حکومت، مرکزی پارلیمان اور ریاستی حکومت کی توثیق و منظوری کے بغیر بھارتی قوانین کا نفاذ کشمیر  میں نہیں کر سکتی۔ دفعہ 370 کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو ایک خصوصی اور منفرد مقام حاصل ہے۔ بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست جموں کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے۔

اس دفعہ کے تحت ریاست جموں و کشمیر کے بہت سے بنیادی امور جن میں شہریوں کے لیے جائداد، شہریت اور بنیادی انسانی حقوق شامل ہیں ان کے قوانین عام بھارتی قوانین سے مختلف ہیں۔

 مہاراجا ہری سنگھ کے 1927ء کے باشندگان ریاست قانون کو بھی محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ہے چنانچہ بھارت کا کوئی بھی عام شہری ریاست جموں و کشمیر کے اندر جائداد نہیں خرید سکتا، یہ امر صرف بھارت کے عام شہریوں کی حد تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ بھارتی کارپوریشنز اور دیگر نجی اور سرکاری کمپنیاں بھی ریاست کے اندر بلا قانونی جواز جائداد حاصل نہیں کر سکتی ہیں۔

 اس قانون کے مطابق ریاست کے اندر رہائشی کالونیاں بنانے اور صنعتی کارخانے، ڈیم اور دیگر کارخانے لگانے کے لیے ریاستی اراضی پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا۔ کسی بھی قسم کے تغیرات کے لیے ریاست کے نمائندگان کی مرضی حاصل کرنا ضروری ہے جو منتخب اسمبلی کی شکل میں موجود ہوتے ہیں...

اب اس آرٹیکل کو ختم کرنے کے بعد جموں وکشمیر کی یہ حیثیت باقی نہیں رہے گی ....

!دفعہ 35 اے  

انڈیا کے آئین میں جموں کشمیر کی خصوصی شہریت کے حق سے متعلق دفعہ 35-A کا مسئلہ کشمیر سے بھی پرانا ہے۔ اس قانون کی رُو سے جموں کشمیر کی حدود سے باہر کسی بھی علاقے کا شہری ریاست میں غیرمنقولہ جائیداد کا مالک نہیں بن سکتا، یہاں نوکری حاصل نہیں کرسکتا اور نہ کشمیر میں آزادانہ طور سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

یہ قوانین ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ نے سنہ 1927 سے 1932 کے درمیان مرتب کیے تھے اور ان ہی قوانین کو سنہ 1954 میں ایک صدارتی حکمنامہ کے ذریعہ آئین ہند میں شامل کرلیا گیا۔
انڈیا کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گذشتہ 70 سال سے کشمیر سے متعلق انڈین آئین میں موجود اُن تمام حفاظتی دیواروں کو گرانا چاہتی تھی  جو جموں کشمیرکو دیگر بھارتی ریاستوں سے منفرد بناتی ہیں۔ مثال کے طور پرجموں کشمیر کا اپنا آئین ہے اور ہندوستانی آئین کی کوئی شق یہاں نافذ کرنی ہو تو پہلے مقامی اسمبلی اپنے آئین میں ترمیم کرتی ہے اور اس کے لیے اسمبلی میں اتفاق رائے ضروری ہوتا ہے۔

حالانکہ کشمیر کی خودمختاری کی اب وہ صورت نہیں رہی جو 70 سال قبل تھی۔ یہاں پاکستانی زیرانتظام کشمیر کی طرح وزیراعظم ہوتا تھا اور صدرریاست ہوتا تھا۔ لیکن اب دیگر ریاستوں کی طرح گورنر اور وزیراعلی ہوتا ہے۔ تاہم 35-A کی آئینی شق ابھی بھی ریاست کے باشندوں کو غیرکشمیریوں کی بے تجاشا آبادکاری سے بچارہی ہے۔ اسی شق کو بی جے پی کی حامی این جی او 'وی دا سٹیزنز' نے سپریم کورٹ میں چلینج کیا تھا 

اب اس قانون کے ختم ہونے کے بعد کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے وطن ہوجائیں گے، کیونکہ کروڑوں کی تعداد میں غیرمسلم آبادکار یہاں بس جائیں گے، جو ان کی زمینوں، وسائل اور روزگار پر قابض ہوجائیں گے.


A message to Tariq Jameel Sahab

A message to Tariq Jamil Sahab          کسی عرب ملک کے پوش علاقے کی مسجد کے خطیب صاحب نے منبر پر چڑھ کر "کفایت شعاری، صبر اور پرہ...